عثمان خواجہ کا ایک بار پھر غزہ جنگ بند کرنے پر زور

سڈنی (سپورٹس نیوز)آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال سے جو کچھ ہو رہا ہے، بہت افسوسناک ہے۔آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کو قتل کیا جاتا رہا ہے، اب انہیں بھوک سے مارا جا رہا ہے، پہلے اسے ایک حادثہ قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن بھوک سے مارنا ایک حادثہ نہیں ہے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ اب بہت فرق ہے، بہت سے لوگوں نے کہا کہ اب بہت ہوچکا ہے، میرے ہمیشہ بولنے کی وجہ یہ ہے کہ بچوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے جیسا ہو رہا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ بچے کہیں بھی مر رہے ہوں، ان کے ساتھ برا سلوک کہیں بھی ہو رہا ہو، ان کی زندگی قیمتی ہے، میں نے یوکرین کے حوالے سے بھی شہہ سرخیاں دیکھی ہیں، روس کو شیطان قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں