کیون پیٹرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیدیا

لندن(سپورٹس نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دیا۔معروف بلے باز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے قومی ٹیم کے سابق قائد کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز میں بابر اعظم ہمیشہ سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں۔پیٹرسن نے کہا کہ بابر اعظم کی تمام فارمیٹ (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) میں مستقل مزاجی اور صلاحتیں ناقابل یقین اور قابل تعریف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں