ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔پاکستان کو ستمبر 2024 میں واڈا کی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا کیونکہ ایجنسی کے نئے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کے حوالے سے کچھ اصلاحی اقدامات کی تکمیل نہیں کی گئی تھی’ واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (ایڈاپ) کے خلاف تعمیل کا عمل اس وقت بند کر دیا گیا جب تمام بقیہ اصلاحی اقدامات مکمل ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ستمبر میں واڈا کی فالو اپ تصدیق نے ایک بار پھر واضح کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں