اسلام آباد (سپورٹس نیوز)ساف انڈر 17 چیمپئن شپ سری لنکا میں 15 سے 27 ستمبر تک کھیلی جائیگی اس ضمن میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سری لنکا میں 15 سے 27 ستمبر تک ہونیوالی ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل نے حتمی اسکواڈ کی منظوری دی۔




