ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب پورا ہو رہا ہے، ایمان فاطمہ

اسلام آبا د(سپورٹس نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر ایمان فاطمہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب پورا ہو رہا ہے، ون ڈے ٹیم میں پہلی مرتبہ نام آنے پر پْرجوش ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے ٹیم میں میرا نام پہلی مرتبہ آیا ، اس سے قبل میں نے آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی ہے۔ ایمان فاطمہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، میرا بھی خواب پورا ہو رہا ہے، کوشش ہو گی کہ اس کو یادگار بناؤں،کیمپس کے دوران بیٹنگ اور فیلڈنگ پر کام کیا ہے، میں نے اپنی فٹنس کو بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں