کریز پر زیادہ دیر تک رہنے سے مزہ آتا ہے’ فل سالٹ

اولڈ ٹریفورڈ(سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ نے شاندار اور ریکارڈ توڑ اننگ کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ہدف دنیا کا بہترین ٹی ٹوئنٹی بلے باز بننا ہے۔29سالہ سالٹ نے اولڈ ٹریفورڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف صرف 60 گیندوں پر ناقابلِ شکست 141 رنز بنا کر ریکارڈ توڑ دیا۔ ان کی اننگ میں 23 بار باؤنڈریز لگیں، جن میں 8 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔سالٹ نے 235 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی بولرز کو بے بس کر دیا۔سالٹ نے صرف 39 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے انگلینڈ کا تیز ترین ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ ڈالا جو اس سے قبل لیام لیونگسٹون کے پاس تھا۔ان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میں دو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے جو ایک نیا ریکارڈ ہے اور پھر جنوبی افریقہ کو 158 رنز پر ڈھیر کرکے 146 رنز سے فتح حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں