ماڈل فیا خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل فیا خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔فیا خان المعروف صوفیہ خان پاکستانی فیشن انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تمام بڑے برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طلاق کا اعلان کیا ہے۔فیا خان کی پہلی شادی ڈائریکٹر سے ہوئی تھی لیکن دونوں میں علیحدگی ہوگئی جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔بعدازاں انہوں نے جرمنی میں ترک شخص توگلا ایرکن سے شادی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں