ہما قریشی کے لیے کیا چیز گیم چینجر ثابت ہوئی؟

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی نے پروڈیوسر بننے کو اپنے لیے گیم چینجر قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر بننا میرے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے اور اس تجربے کے بعد مزید عاجزی آگئی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے پروڈیوسر بننے کا یہ تجربہ میرے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس تجربے نے مجھے ہمدردی سکھائی، فلم سازی کے عمل کو سمجھنے میں مدد دی اور مجھے مزید عاجز بنا دیا۔اداکارہ کی بطور پروڈیوسر فلم بیان کا ٹورنٹو انٹرنیشل فلم فیسٹیول 205 ٹی آئی ایف ایف میں پریمیئر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں