اساتذہ کرام نبی کریمۖ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے نئی نسل کی کردار سازی کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پیغام رحمة للعالمین ۖ و پیغام پاکستان کانفرنس، جامع مسجد خدیجة الکبریٰ شہباز ٹاؤن، فیصل آباد میں زیر صدارت چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی منعقد ہوئی۔ جس میںمیاں محمد طیب ایڈووکیٹ، علامہ حفیظ الرحمن کشمیری، مولانا اعظم فاروق، مولانا عابد فاروقی،مولانا کرم داد حذیفی، مولانا محمد نعیم طلحہ، حافظ محمد عثمان، قاری محمد سعید مدنی،پروفیسر خلیل احمد،مولانا محمد سلیم طاہر،قاری حبیب اللہ معاویہ، قاری عبدالرشید، مولانا خورشید احمد مدنی،ھافظ محمد مونس داؤد، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی نے شرکت کی۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے پیغام رحمة للعالمین ۖو پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل سیرت نبویۖ کا مطالعہ کرے۔ حکومت سیرت نبوی ۖ کو لازمی نصاب کا حصہ بنائے۔نوجوان نسل سیرت النبیۖ سے رہنمائی حاصل کرے اور سوشل میڈیا سمیت جدید ذرائع ابلاغ کو مثبت انداز میں استعمال کرنا سیکھے۔تعلیمی درس گاہوں میں اساتذہ کرام نبی کریمۖ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے نئی نسل کی کردار سازی کریں۔ امن ، محبت اور رواداری کو فروغ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں