فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازیں نومبر سے شروع ہونگی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائیگا ۔ سعودی ائیر لائنز کی براہ راست پرواز و ں کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بات فیصل آباد ائیر پورٹ کی مینیجرمحترمہ تسنیم اختر نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ائیر لائنز کی ٹیم سیکورٹی معاملات کیلئے فیصل آباد کا دورہ کر چکی ہے فلائی جناح اور ائیر بلیو بھی فیصل آباد سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں