کمالیہ(نامہ نگار)دریائے راوی میں آنے والے سیلاب کے باعث بند ہونے والی کمالیہ۔چیچہ وطنی۔وہاڑی مین شاہراہ 15 روز بعد ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔ محکمہ ہائی وے کے ذرائع کے مطابق شاہراہ چار مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی تھی، جن میں سے تین مقامات پر بیلی برج نصب کیا گیا جبکہ ایک مقام پر مٹی ڈال کر راستہ بحال کیا گیا۔ سیلاب کے باعث لاہور، فیصل آباد، وہاڑی سمیت متعدد اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔




