عامر خان نے اپنی فلم ناکام ہونے کی وجہ بتادی

ممبئی (شوبز نیوز) سپر سٹار عامر خان نے اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے ناکام ہونے کی اصل وجہ بتادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان دو دہائیوں تک بلاک بسٹر فلم دیتے رہے جس کے بعد 2018 میں بننے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان اور 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ بری طرح ناکام ہوئیں۔حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار نے ‘ لال سندھ چڈھا’ کے ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘میں اس فلم کو لے کر تھوڑا زیادہ پر اعتماد ہو گیا تھا کیونکہ میں نے بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں دی تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں