والد کے اثرورسوخ یا طاقت کو استعمال کرنیکی کبھی کوشش نہیں کی۔ تارا محمود

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے ایک پوڈکاسٹ میں حصہ لیتے ہوئے اپنے سیاسی پس منظر کے حوالے سے اہم باتیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ڈراما انڈسٹری میں کام شروع کیا تو انہیں کراچی آنا پڑا، اس دوران والد نے مشورہ دیا کہ بہتر ہوگا کہ وہ کسی کو بھی اپنے والد کے بارے میں نہ بتائیں، کیونکہ یہ سیکیورٹی کے لحاظ سے زیادہ محفوظ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے والد کے اثر و رسوخ یا طاقت کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی۔اداکارہ کے مطابق ان کے قریبی دوستوں کو والد کے بارے میں معلوم تھا، لیکن انڈسٹری میں کسی اور کو یہ نہیں پتا تھا کہ ان کے والد کون ہیں، جب والد کے ساتھ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو وہ تھوڑی خوفزدہ ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں