کامن ویلتھ بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ مالدیپ میں ہو گی

لاہور (سپورٹس نیوز) کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، چیمپئن 18 سے 22 ستمبر تک مالدیپ میں ہو گی۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان ٹیم سری لنکا اور مالدیپ سے مقابلہ کرے گی۔20 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ پہلے جنوبی افریقا اور پھر بنگلہ دیش سے ہوگا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل21اور فائنل22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ہینڈ بال ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے مالدیپ پہنچ چکی ہے۔قومی ٹیم نے گزشتہ شب مالدیپ پہنچنے کے بعد میزبان ٹیم سے پریکٹس میچ بھی کھیلا۔ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں