40سال سے زائد عمر کھلاڑیوں کا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کراچی میں ہو گا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پہلا اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 21 نومبر سے پاکستان میں شروع ہوگا، جس میں 12 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کو براہ راست نشر کرنے کیلئے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل اور ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں