تاجر سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریو ں کے معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبوں پر منفی اثرات پڑیں گے ،پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے کاروبار میں شدید مندی کا رجحان غالب ہے ،سیلاب متاثرین کی جلد از جلد بحالی کیلئے ایمر جنسی کا نفا ذ کیا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دیہی آبادی کا شہروں میں چلنے والے کاروباروں کے فروغ او ر ترقی میں کلیدی کردار ہے ، سیلاب کی وجہ سے قومی معیشت کو براہ راست شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور قوم متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے ، سیلاب سے جس وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے اس لئے حکومت فی الفور متاثرین کی بحالی کے لئے ایمر جنسی کا نفا ذ کرے ۔ تاجر طبقہ بھی متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آئے کیونکہ دیہی معیشت کے کمزور ہونے سے لاکھوں خاندان براہ راست متاثر ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں