تنوشری دتہ کو بگ باس کیلئے ایک کروڑ 65 لاکھ کی آفر

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ تنوشری دتا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پچھلے11سال سے مسلسل بگ باس میں آنے کی آفرز مل رہی ہیں مگر وہ ہر بار منع کر دیتی ہیں۔ بالی ووڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی کیساتھ فلم عاشق بنایا آپ نے سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ بگ باس کیلئے آفر مل چکی ہے جبکہ یہ آفر بیحد بڑے معاوضے پر ملنے پر بھی انہوں نے منع کردیا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بگ باس میں بطور امیدوار شامل ہونے کیلئے ایک کروڑ65لاکھ بھارتی روپے معاوضے کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے اپنی شخصیت کیلئے درست نہ سمجھا اور انکار کیا۔ تنوشری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی عزت نفس اور پرائیویسی کو دولت سے زیادہ اہم سمجھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں