کمالیہ میں مویشی چوری کی وارداتیں بڑھنے سے شہری پریشان

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلو م ملزمان مویشی چوری کرکے فرار مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں محمد رمضان نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 286گ ب نامعلو م ملزما ن نے گھر کی دیوار پھلانگ کر بکرا مالیت45ہزار روپے چو ر ی کرلیا۔دوسرے واقعہ میں ممتازنے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 186گ ب نامعلوم ملزما ن نے احاطہ مویشیا ں سے بکری مالیت 25ہزار روپے چوری کر لی ۔ تیسرے واقعہ میں منصب خان نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 186 گ ب نامعلو م ملزمان نے احاطہ سے بچھڑی مالیت 81ہزار روپے چوری کرلی جس پر مقدمہ درج ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں