ڈجکوٹ (نامہ نگار ) گھر کے سامنے مویشی باندھنے سے منع کرنا جرم بن گیا۔ ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 260 ر،ب وہیلہ کلاں میں ساجد، جاوید وغیرہ کا گھر میں گھس کر رضیہ بی بی اور اس کے شوہر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا اور قانونی کاروائی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔ پولیس تھانہ ڈجکوٹ مصروف کاروائی۔تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 260ر۔ب وہیلہ کلاں میں با اثر افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، وجہ عناد یہ بتائی گئی ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والے اہلخانہ نے با اثر افراد کو منع کیا تھا کہ ان کے گھر کے سامنے مویشی نہ باندھے جائیں کیونکہ اس سے گندگی پھیلتی اور راہگیر وں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اس بات پر با اثر افراد ساجد ، جاوید وغیرہ طیش میں آ گئے۔ اور انہوں نے گھر میں گھس کر خاتون خانہ رضیہ بی بی اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مذکورہ میاں بیوی نے اعلی حکام سے انصاف فراہم کی اپیل کی ہے۔




