سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکیئن 147ممالک میں دی جارہی ہے

سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے “صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ” کے عنوان سے سرویکل کینسر سے بچائوکی قومی ویکسینیشن مہم ملک بھر کی طرح سرگودہا میں بھی 27 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران9 سے14سال کی بچیوں کو حکومت پنجا ب اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔ سکولوں اور یونین کونسل کی سطح پر فکسڈ ویکسینیشن ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جن میں نرسز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، ویکسینیٹرز اور میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچیوں کو ویکسین لگائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ ویکسین اس وقت دنیا کے 147 ممالک میں دی جا رہی ہے اور پاکستان 148 واں ملک ہے جہاں یہ مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین کا تعاون مہم کی کامیابی کے لئے نہایت اہم ہے کیونکہ بچیوں کی صحت کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل موبلائزیشن کے بغیر یہ مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔ عوامی سہولت کے لئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 اور ہیلتھ لائن 1033 فعال ہیں جہاں والدین رابطہ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی آگاہی کیلئے سوشل میڈیا مہم تیز کی جائے، مساجد میں اعلانات کرائے جائیں، کمیونٹی لیڈرز کو شامل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں