سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ویلنسیا کو 0ـ6 سے ہرا دیا

میڈرڈ(سپورٹس نیوز)دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلنسیا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0ـ6 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے فرمین لوپیز، رافینہا اور رابرٹ لیوینڈوسکی نے دو، دو گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں تیسری فتح ہے۔ اس کامیابی کے بعددفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ جوہان کروف سٹیڈیم،بارسلونا، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویلنسیا کی ٹیم کو با آسانی 0ـ6گول سے ہرا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں