ہزاروں دلوں پر راج کرنیوالی صبا قمر کی شادی کی افواہیں

کراچی (شوبز نیوز) ہزاروں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنی شادی کی خبروں وجہ سے زیر بحث ہیں۔یوں تو صبا قمر اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ بہت حد تک پرائیویٹ رکھتی ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنی فیملی یا محبت بھرے رشتوں پر بات کرتی نظر آئی ہیں۔ تاہم ان کے مداح ہمیشہ سے ہی ایسی ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں کہ جو صبا قمر کی شادی سے متعلق ہو۔یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی صبا قمر کے ایک نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آیا مداحوں نے اداکارہ کی شادی کی پیشن گوئی کردی۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے میں صبا قمر کے ہیرو عثمان مختار ہیں جنھیں مداح مذاقا “لکی چارم” قرار دیتے ہیں۔عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے فوری بعد کئی اداکارائیں جیسے اشنا شاہ، کبری خان، ماہرہ خان، سارہ خان اور نعیم الحا خاور کی شادی ہوگئی۔جس کے بعد سے عثمان مختار کے بارے میں مشہور ہوگیا کہ وہ جس ہیروئن کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہیں اس ہیروئن کی اصل زندگی میں شادی ہوجاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مداحوں نے سمجھ لیا کہ شادی کی اب باری صبا قمر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں