شوبز میں آنے سے قبل ہی مجھے کرینہ کا ہمشکل قرار دیا جاتا رہا ہے

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں میں کرینہ کپور جیسی دکھائی دیتی ہوں۔اداکارہ سارہ عمیر نے ے چھوٹی عمر میں ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا، ان کا پہلا سیریل 2008 میں پی ٹی وی کے لیے تھورا سا آسماں تھا۔ سارہ عمیر کے مقبول ڈرامے روگ، کٹھ پوتلی، اور مائے نی تھے۔سارہ 2014 تک ایک نمایاں نام تھیں لیکن وہ مشہور پاکستانی ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد میڈیا انڈسٹری سے غائب ہوگئیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔سارہ عمیر حال ہی میں تماشا 4 سے نکلنے کے بعد دی بز میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کی میں انڈسٹری کا حصہ بننے سے پہلے بھی یہ سنتی رہی ہوں کہ میں کرینہ کپور جیسی لگتی ہوں۔انہوں نے کاہ کہ دنیا میں چھ لوگ ایسے ہیں جن کے چہرے کے خدوخال ملتے جلتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ میں کرینہ کی طرح دوسری ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں