منفی کردار نے زندگی کا سبق سکھا دیا’ آغا علی

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ منفی کردار نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھا دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار آغا علی نے شرکت کی اس موقع پر مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔میزبان نے سوال کیا کہ زندگی میں کوئی ایسا کردار کیا ہو جس سے سبق حاصل ہوا۔جواب میں اداکار نے کہا کہ میرا ڈرامہ جو آن ایئر ہے اس نے مجھے زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھایا ہے، یہ ایک بھاری اسکرپٹ تھا جسے پڑھ کر میں نے محسوس کیا کہ ہم اپنی انا میں اکثر یہ نہیں دیکھتے کہ ہمارے اعمال دوسروں پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں اور ہم ان کو نظر انداز کردیتے ہیں۔آغا علی نے کہا کہ اس اسکرپٹ نے مجھے سکھایا کہ دوسروں کی پوزیشن کو خراب نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ کو ہر حال میں دوسروں کے ساتھ ہمیشہ مہربان ہونا چاہیے۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ اگر لڑکی تھوڑی سی سمجھدار ہے تواسے پیار محبت نہیں چاہیے، اسے لگژری اور مستقبل کی سیکیورٹی چاہیے، ایسی لڑکی کو ایسا شخص چاہیے جو اسے ہر طرح سے سیکیور محسوس کروا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں