ایف یو جے دستور کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفیۖ کا اہتمام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی مذہبی امور کمیٹی اور انتظامی امورکمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفلِ میلاد مصطفی ۖ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ منتظم اعلی چیئرمین مذہبی امور کمیٹی محمد نسیم شاہ کی دعوت پر محفل پاک میں تاجر رہنماں شیخ نصیر یوسف وہرہ، میاں زاہد اسلام اور شیخ زاہد مصطفی نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر پی ایف یو جے دستور میاں سلیم شاہد، رہنما ایف یو جے دستور سجاد حیدر منا، صدر سید ذکر اللہ حسنی، جنرل سیکرٹری شہروز عباد، نائب صدور اصغر منج اور حسن چوہان، فنانس سیکرٹری فتح اللہ، سیکرٹری اطلاعات ملک جمیل سراج سمیت چیرمین انتظامی کمیٹی پرویزخان خشخاری، دلبرخان خٹک چیرمین ویلفیرکمیٹی، صداقت علی شاہ چیرمین فیسکو کمیٹی، امتیاز بیگ، خلیل بزمی، سلمان راجپوت، ملک غفار دانش چیرمین پولیس کمیٹی، نعیم بیگ، جاوید شاہ، رانا اکبر علی، آفس سیکرٹری افتاب نواز، محمد مظہر، میاں حمزہ، محمد معظم، حاجی تنویر، طاہر چوراہی، شہریار میاں و ایک نیوز ٹیم اور تنظیم کے اراکین بڑی تعداد۔میں موجود تھے۔ محفل میں نعت خوانانِ مصطفی ۖ نے اپنے منفرد انداز میں حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نعتیہ کلام کی روح پرور محفل نے شرکا کے دلوں کو منور اور فضا کو معطر کر دیا۔ محفل میں نعت خوانانِ مصطفی ۖ طاہر چوراہی، محمد عبداللہ قادری، محمد اصغر منج، جمیل سراج، سلمان سامی اور شہروز عباد نے اپنے منفرد انداز میں حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نعتیہ کلام کی روح پرور محفل نے شرکا کے دلوں کو منور اور فضا کو معطر کر دیا۔اس موقع پر تاجر رہنما شیخ نصیر یوسف وہرہ نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس لیے صحافیوں کو ہمیشہ سچ کے ساتھ خبر عوام تک پہنچانی چاہیے، آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کی خصوصی دعا کے ساتھ مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں