آسٹریلیاکیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز مائیکل پریسیویل نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مقرر

ویلنگٹن(سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مائیکل بریسیویل کو کپتان مقرر کردیا۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، مچل سینٹنر کی عدم موجودگی میں مائیکل بریسیویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔مچل سینٹنر نے گزشتہ ماہ سرجری کروائی تھی جس سے وہ صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔ہیڈ کوچ روب والٹر نے کہا کہ کپتان کا نہ ہونا کبھی اچھا نہیں لگتا، لیکن یہ چیزیں ہوتی ہیں۔مائیکل پہلے ہی پاکستان کے خلاف ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں اور انہوں نے بہت اچھی قیادت کی ہے۔کائل جیمیسن اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ لوکی فرگوسن اور ایڈم ملنے انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔تجربہ بار بیٹر کین ولیمسن انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلیے واپس ٹیم میں آجائیں گے۔جیمیسن نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے زمبابوے سہ فریقی سیریز میں شرکت نہ کرنے کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی، جبکہ سیئرز سائیڈ سٹرین سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔لیگ اسپنر ایش سوڈھی نے زمبابوے میں شاندار کارکردگی کے بعد اپنی جگہ برقرار رکھی ہے، جہاں انہوں نے دو میچوں میں 34 رنز کے عوض 2 اور 12 کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں