میکسیکو اور پیراگوئے کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ کا اعلان

میکسیکو سٹی (سپورٹس نیوز) میکسیکو اور پیراگوئے کی قومی فٹبال ٹیمیں رواں سال نومبر میں ایک دلچسپ دوستانہ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔فیڈریشن کے مطابق یہ میچ 18 نومبر کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو کے المشوڈوم سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوگا۔آئندہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی تین ملکوں کو سونپی گئی ہے جن میں میکسیکو، امریکا اور کینیڈا شامل ہیں۔ میکسیکو کو ورلڈ کپ کی میزبانی کی وجہ سے براہ راست کوالیفائیڈ ٹیموں میں شامل کر لیا گیا ہے۔میکسیکو کی ٹیم نومبر میں پیراگوئے سے قبل15نومبر کو یوراگوئے کیخلاف ٹوریون میں ایک اور دوستانہ میچ کھیلے گی۔اکتوبر کے فیفا انٹرنیشنل کے دوران میکسیکو کا مقابلہ کولمبیا کیخلاف ڈیلس میں ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں