لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار فیصل رحمن کا کہنا ہے کہ بولی وڈ بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان بھی ان کی اور دوسروں کی طرح انسان ہیں، ان کا کوئی الگ لیول نہیں۔فیصل رحمن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے پروگرام کے دوران شاہ رخ خان سے ملاقات کا احوال بھی بتایا کہ کس طرح ایک دوست نے ان کی ملاقات بولی وڈ اداکار سے کروائی’ ان کے اور شاہ رخ خان کے درمیان ایک مختصر ملاقات لندن میں ہوئی تھی، ان کے دوست نے انہیں بولی وڈ اداکار سے ملوایا تھا۔




