ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب محمد عبداللہ شاہد نے کہا ہے کہ شہریو ں کو فوری انصاف کی فراہمی اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد عوام کو آسان اور شفاف نظام فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی دقت کا شکار نہ ہوں۔محمد عبدا للہ شاہد نے بتایا کہ شہری اپنی شکایات درج کروانے کے لیے صوبائی محتسب پنجاب کی ہیلپ لائن 1050پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ بذریعہ ڈاک، ویب سائٹ(www.ombudsmanpunjab.gov.pk)اور آن لائن درخواست کے ذریعے بھی شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب ہر شکایت پر غیر جانبدار تحقیقات کر کے فوری فیصلے کرتا ہے اور شکایت کنندگان کو نتائج سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف قانونی اور متعلقہ معاملات میں ہی دفتر صوبائی محتسب سے رجوع کریں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری مزید رہنمائی کیلئے دفتر صوبائی محتسب پنجاب، ایڈیلہ جھنگ روڈ نزد گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رجوع کر سکتے ہیں ۔




