فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصرایڈووکیٹ نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں ناجائز منافع کمانا اور مارکیٹ سے غائب کروانا انتہائی شرمناک فعل ہے ہائے مار گئی مہنگا ئی کی دہائی اعلی عدلیہ کو کیوں نہیں سن رہی؟ ، کبھی بجلی مہنگی ،کبھی ادویات تو کبھی گیس کی قیمتیں بے قابو اشرافیہ کو کون نکیل ڈالے گا ، پنجا ب بھر میں ادویات ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے بلیک مارکیٹنگ کی جار ہی ہے۔حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مجرمانہ غفلت کے باعث عوام کو ادویات ساز کمپنیوں کو رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں۔انسان جان بچانیوالی ادویا ت کی خریدبھی عوام کی پہنچ سے دورہو چکی ہے۔




