سوشل میڈیا پر بڑھتی بد تہذیبی کو ختم کرنیکی ضرورت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپا ر ٹی کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی بدتہذیبی کی یلغار کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تمام سیاسی قوتیں اپنے اخلاقی اور جمہوری رویوں سے پاکستانی قوم کی صفوں سے نفرت اور تعصب کے وائرس کو ختم کر نے کی جدوجہد کریں سکے ملک میں بے لگام مہنگائی بہت زیادہ ہے پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے جو کہ پاکستانی قوم کے زخموں پر مرہم رکھ سکے ،پاکستانی قوم کو متحد کر سکے وہ صرف ملک کی واحد عوامی جماعت پیپلزپارٹی ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کے مفاد اور عوام کے مفاد کی بات کرتی ہے ،پاکستان میں نوجوان نسل کا مستقبل روشن ہے ہماری آج کی یوتھ ہمارے کل کا چمکتا دمکتا ستارہ ہے جس پر پیپلزپارٹی کو ناز ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں