عبدالرحمان اور مصطفی عرفان نے نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پشاور (سپورٹس نیوز) آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان ایئر فورس کے کھلاڑیوں کی برتری،انڈر 11 کیٹگری میں عبدالرحمان اور انڈر 17 میں مصطفی عرفان نے چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل مقابلوں میں انڈر 11 کیٹگری میں پی اے ایف کے عبدالرحمان نے پی اے ایف ہی کے آنس رافع کو 11-5,11-6 اور 8-11 جبکہ انڈر 17 میں پی اے ایف کے مصطفی عرفان نے پی اے ایف کی عبداللہ زمان کو9-11, 9-11اور 5-11سے شکست دے کرٹرافی اپنے نام کرلی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پبلک ہیلتھ اور چیئرمین صوبائی سکواش ایسوسی ایشن داد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں