اپنے کیریئر کیلئے بہت کچھ کھویا’ امیشا پٹیل

ممبئی (شوبز نیوز)غدر اور کہو نا پیار ہے جیسی سپرہٹ فلموں سے شہرت پانے والی بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اب تک شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔50 سالہ میشا پٹیل حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نہ صرف یہ بتایا کہ وہ اب تک اکیلی کیوں ہیں بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ لڑکے آج بھی ان سے شادی کے خواہش مند ہیں۔پوڈکاسٹ میں بالی وڈ اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی اور سنگل ہونے کی وجوہات کے بارے میں کھل کر بات کی جبکہ یہ بھی بتایا کہ وہ اسکول میں لڑکوں کے پیچھے دوڑتی تھیں۔امیشا پٹیل نے کہا کہ جو لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں وہ آپ کے کیریئر کی ترقی چاہیں گے، میں نے اپنے کیریئر کیلیے بہت کچھ کھویا ہے اور محبت کیلیے بھی بہت کچھ کھویا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے دونوں چیزوں کو ایک دوسرے کیلیے قربان کیا اور مجھے لگتا ہے میں نے دونوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے مثال دی کہ فلموں میں آنے سے قبل ایک سنجیدہ رشتے میں تھی۔، لڑکے کا تعلق جنوبی بمبئی کے ایک بہت بڑے صنعتی خاندان سے تھا جیسے میرا ہے، ہم دونوں کا پس منظر اور تعلیم بھی ایک جیسی تھی، سب کچھ مناسب تھا لیکن جب میں نے فلموں میں جانے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں