بیلا حدید کی ہسپتال سے تصاویر وائرل۔ مداح تشویش میں مبتلا

نیویارک (شوبز نیوز)عالمی شہرت یافتہ سپر ماڈل بیلا حدید نے اسپتال سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس کے بعد انکے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔بیلا حدید طویل عرصے سے لائم بیماری (Lyme disease) کا شکار ہیں اور اسی سلسلے میں وہ علاج کے لیے اسپتال میں موجود تھیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیلا کبھی سر پر پٹی اور آئی وی بیگ کے ساتھ دکھائی دیں، تو کبھی آرام کرتی نظر آئیں، ایک اور تصویر میں وہ برف کا پیک ماتھے پر رکھے بیٹھی تھیں۔بیلا نے اسپتال کے کمرے میں لی گئی تصویروں کے ساتھ ساتھ پھولوں، بارش کے بعد قوسِ قزح، اہلِ خانہ کے ساتھ تاش کھیلنے اور اسپتال کے بستر پر پیزا ڈنر کی جھلکیاں بھی شیئر کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں