سروائیکل کینسر سے بچائو کی ویکسین بالکل محفوظ ہے، ڈاکٹرعدیل عارف

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سروائیکل کینسر سے بچاو کی مہم کے سلسلے میں ضلع بھر میں محکمہ صحت کی آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں گور نمنٹ گرلز لیبارٹری ہائی اسکول کمالیہ میں ایک آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے طالبات اور اساتذہ کو بتایا کہ یہ ویکسین دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی سے استعمال ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں