ماموں کانجن (نامہ نگار) تھانہ ماموں کانجن کی مسجد میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، شمع رسالت کے پروانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، درودوسلام کی صداں سے فضا ئیں معطر ہو گئیںحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعات کے پندرہ سوسالہ جشن کے سلسلہ میں محافل میلاد کا سلسلہ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے جاری ہے،،، ایس ایچ او عمرا ن جاوید بسرا کی جانب سے تھانہ ماموں کانجن کی جامع مسجد مصطفی میں ایک عظیم الشان محفل میلادِمصطفی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،،، محفل میں شمع رسالت کے پروانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، روحانی اور وجدانی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، نقابت کے فرائض راشدارباز قصوری نے ادا کیے،،، جبکہ، ثناخوانوں نے بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ماحول کو پرکیف بنا دیا، درودوسلام کی صداں سے فضائیں معطر ہو گئیں، علامہ غلام حسین ساقی نے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔




