پاک سعودی دفاعی معاہدہ بھارت کیلئے سخت پیغام ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ پاکستا ن کا دفاعی معاہدہ ایک انتہائی مضبوط اورتاریخی پیغام ہے جو خطے میں امنتوازن اور حکمت عملی بھی ثابت ہوگی-دفاعی تعاون نہ صرف عسکری سطح پراہم ہوگابلکہ اس کے معیشت پربھی دورس اثرات مرتب ہوں گے-اس معاہدے سے سرمایہ کار ی اور اعتماد میں اضافہ ہو گیاجس سے پاکستان کی ترقی کے سفر کو تقویت ملے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ گیم چینجر اور بھارت کیلئے سخت پیغام ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں