فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے پاکستان اور سعودی عر ب کے درمیان سٹرٹیجک دفاعی معاہد ے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی میدان کے ساتھ ساتھ معاشی میدان میں بھی تعاون کی سمت ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے اور کہا کہ جس پرتپاک طریقے سے ریاض میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کا استقبال کیا گیا وہ دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانیوالے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔




