لندن (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ میچز کے آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی کلیئر پولوسک اور ایلوئس شیریڈن آن فیلڈ امپائرز ہوں گی۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔دو اکتوبر کو پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں لورین ایگن باگ اور نمالی پریرا آن فیلڈ امپائرز ہوں گی۔




