بھارت کے ایک پہاڑی جنگلاتی گائوں میں پہلی بار بجلی فراہم

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت خود کو تیزی سے ترقی کرنے والا ملک قرار دیتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر اسی بھارت میں ایک ایسا گاں بھی موجود ہے جہاں آزادی کے 78سال بعد اب پہلی بار بجلی فراہم کی گئی ہے۔ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کی تحصیل شاہاپور کے گائوں ورس وادی میں آزادی کے بعد پہلی بار بجلی پہنچا دی گئی، تقریبا 78 سال کے اندھیرے کے بعد گھروں میں روشنی ہوئی تو گاں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کے مطابق گاں کے 15 گھروں میں بجلی فراہم کی گئی ہے، جہاں تقریبا 60 سے 80 افراد رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک نیا 63 کے وی اے ٹرانسفارمر اور 67 کھمبے نصب کیے گئے ہیں جن پر 50 لاکھ بھارتی روپے سے زائد لاگت آئی، اس کے ذریعے گھروں اور سٹریٹ لائٹس تک بجلی پہنچا دی گئی ہے۔حکام کے مطابق اس منصوبے کی منظوری 2 سال قبل دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں