لاہور (بیوروچیف) ایف آئی اے امیگریشن لاہور کی بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات پر مسافر کے رومانیہ جانے کی کوشش ناکام، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مسافر کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرشید کے نام سے ہوئی ،ملزم فلائٹ نمبر ایف زیڈ 360 کے ذریعے ورک ویز ا پر رومانیہ جا رہا تھا.امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر مشکوک پایا گیا ،ملزم کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر آف امیگرنٹ کے سٹیکر کے ساتھ ورک ویزا جعلی پایا گیا.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے جعلی ویزا محمد منیر اور محمد زمان نامی ایجنٹس سے 18 لاکھ میں لیا۔




