پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اہم فیصلے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن جنرل کونسل کا ایک بڑا اجلاس میونسپل لائبریری فیصل آباد میں منعقد کیا گیا جس میں تمام صوبائی ایسوسییشنز ،فانڈیشنز اور باڈی بلڈنگ گروپس کے صدور سیکرٹریز اور سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد طارق حسن سمیت جنرل سیکرٹری سہیل انور نائب صدر مقصود صدیقی سینیئر نائب صدر محمد ارشاد نائب صدر ملک خان زیب اور فیصل آباد سے محمد اسماعیل اور دیگر نے شرکت کی صدر فیڈریشن محمد طارق حسن نے اپنے خطاب کے شروع میں اجلاس کے شرکا کا تعارف کرایا اور تمام شرکا کو پاکستان ٹیم کی حالیہ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں بے مثال کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ورلڈ چیمپین شپ جو کہ اسی سال انڈونیشیا میں ہو رہی ہے اس میں پاکستان کی طرف سے کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانیکا اعادہ کیا گیا اجلاس میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چند ممبران کی طرف سے غیر قانونی غیر ائینی اقدامات پر ان سے جواب طلبی سمیت ان کے خلاف تا دیبی کاروائی پر بھی غور کیا گیا اسی طرح فیڈریشن کے فنڈز اور اخراجات پر غور اور اخراجات کے بارے میں منظوری دی گئی جبکہ فیڈریشن کے سابق عہدے داروں کی طرف سے فنڈز کے بے دریغ اور ناجائز استعمال پر قانونی اور دیگر مراحل پر سختی سے عمل درامدکا فیصلہ کیا گیا جسے شریک ارکان نے مشترکہ طور پر منظور کیا ۔صدر محمد طارق حسن نے پاکستان کی تمام تنظیموں کو اتحاد اور اتفاق سے چلنے کی تاکید کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں