گلوکارہ نسیم بیگم کی54 ویں برسی 29 ستمبر کو منائی جائیگی

لاہور (شوبز نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی54 ویں برسی 29 ستمبر کو منائی جائے گی۔ نسیم بیگم 1936 ء میںبھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں۔ انہوںنے موسیقی کا فن اپنے دور کی معروف گلوکارہ مختار بیگم سے سیکھا اور 1958ء میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ان کا پہلا گانا فلم ”بے گناہ” کیلئے ریکارڈکیا گیا جس کے بول ”نینوں میں جل بھر آئے”تھے۔نسیم بیگم کی آواز لتا منگیشتکر اور سمن کلیانپور سے بے حد مماثلت رکھتی تھی جبکہ انہیں ملکہ ترنم نور جہاں کا نعم البدل بھی تصور کیا جاتا تھا۔ انہوںنے 1960ء سے 1964ء تک بہترین خاتون گلوکارہ کے طور پر 4نگار ایوارڈز جیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں