اچھا جی ایسا کیا ہے ؟ماہرہ اور ماورا بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ماورا حسین بھی وائرل ٹرینڈ اچھا جی ایسا ہے کیا؟ میں شامل ہوگئیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کری ایٹر ثمرہ شہزادی کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے جس میں انہیں منفرد انداز میں اچھا جی ایسا ہے کیا؟ جزاک اللہ کہتے ہوئے سنا گیا۔ان کی ویڈیو نے اب سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبز ستاروں کی توجہ بھی حاصل کرلی۔اداکارہ ماہرہ خان اور ماورا حسین بھی ان کی ویڈیو پر لپ سنک کرتے ہوئے دکھائی دیں اور ثمرہ کو ویڈیو میں ٹیگ بھی کیا ہے۔ویڈیو میں ماہرہ خان ثمرہ شہزادی کے انداز میں کہہ رہی ہیں سیم ٹو سیم ماہرہ خان، اچھا جی ایسا ہے کیا؟، جزاک اللہ۔دوسری جانب اداکارہ ماورا حسین نے ثمرہ شہزادی کے انداز میں اپنے حالیہ ڈرامے میں جاندار اداکاری پر ملنے والی تعریفوں پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ اچھا جی ایسا ہے کیا؟، جزاک اللہ پر لپ سنک کرتے ہوئے نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں