والدین نے کھلے دل سے ظہیر کو خاندان کا حصہ بنایا،سونا کشی سنہا

ممبئی(شوبز نیوز)معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہاہے کہ میرے اور میرے شوہر ظہیر اقبال کے درمیان احترام کا رشتہ ہے جو ظہیر اقبال کے ساتھ میری شادی کو مضبوط بناتا ہے۔ سوناکشی نے بھارتی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انکے خاندان نے اس شادی اور انکے شوہر کا محبت سے استقبال کیا۔ سوناکشی نے کہا کہ ظہیر اور انکا خاندان اپنی روایات پر عمل کرتا ہے جس کا میں احترام کرتی ہوں،اسی طرح میں اور میرا خاندان بھی اپنی روایات پر عمل پیرا ہے اور ظہیر اور انکے گھر والے ہمارا احترام کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کبھی ہمارے درمیان کوئی سوال، جھگڑا یا کشیدگی نہیں ہوئی اور میرے خیال میں یہی سب سے خوبصورت بات ہے، ہماری طاقت ایک دوسرے کے احترام میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں