آسٹریلوی بیٹسمین کرس لین کا ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے معاہدہ

ایڈیلیڈ (سپورٹس نیوز)آسٹریلوی ٹی ٹونٹی کرکٹ کے تجربہ کار بلے باز کرس لین نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ساتھ ایک سالہ نیا معاہدہ کرتے ہوئے بگ بیش لیگ (بی بی ایل )کے آئندہ سیزن میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ وئب سائٹ کے مطابق 35 سالہ کرس لین لیگ کی تاریخ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور یہ ان کا بی بی ایل میں پندرہواں سیزن ہوگا۔کرس لین نے حال ہی میں انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 108 رنز کی ناقابل شکست اور دھواں دار اننگز کھیل کر ہیمپشائر کو سیمی فائنل جتوایا تھا۔ اگرچہ وہ فائنل میں کامیابی نہ دلا سکے، تاہم ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو ایک بار پھر ان کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور کیا ہے۔کرس لین اب تک بی بی ایل میں 3955 رنز بنا چکے ہیں اور وہ صرف 45 رنز کی دوری پر ہیں کہ لیگ کی تاریخ میں 4000 رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں۔کرس لین نے کہاہے کہ میں ایڈیلیڈ اوول واپس آنے کے لیے بے حد پرجوش ہوںہماری ٹیم اس سال فائنل تک جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے کوچ ٹم پین نے کہا کہ کرس لین کی واپسی نہ صرف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مضبوط ہوگی بلکہ ان کا تجربہ اور قائدانہ صلاحیتیں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں