بھارتی تماشائیوں کو حارث رئوف سے چھیڑچھاڑ مہنگی پڑگئی

دبئی (سپورٹس نیوز)ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف نے 6.0 کا اشارہ کرکے بھارتی تماشائیوں کے منہ بند کرادیے۔پاک بھارت میچ میں حارث رئوف بائونڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ اس دوران بھارتی تماشائیوں نے پاکستان کیخلاف شور شرابا کرتے ہوئے ہوٹنگ کرنا شروع کردی۔
جس کے جواب میں حارث رئوف نے 0-6 کا نشان دکھا کر معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا کارنامہ یاد دلا دیا۔بھارتی شائقین کی ہوٹنگ پر حارث نے 0-6 اور طیارے گرنے کا اشارہ کیا، اس موقع پر ان کا ساتھ دیتے ہوئے وہاں موجود پاکستانی تماشائیوں نے بھی رافیل رافیل کے نعرے لگائے۔حارث رف کا یہ اقدام بھارتیوں کے دل پر تیر کی طرح پیوست ہوگیا سوشل میڈیا پر اس منظر کی وڈیو نے بھارتی صارفین کو آگ بگولہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں