اہل اسلام کو قرآن و سنت کی طرف رجوع کرنا ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بے راہروی و گمراہی اور نت نئے فتنوں سے بچنے کیلئے قرآن و سنت کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ متحد اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر بالخصوص علما و مشائخ اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور امت کی رہنمائی فرمائیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین 41CC قاسم خان کی زیرنگرانی منعقدہ وحدت امت سیمینار سے ڈاکٹر مبارک اظہرضیا،علامہ یسین ظفر، مولانا معاویہ اعظم،مفتی لقمان اختر،عارف سلطانی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ شفقت علی حیدری نے اتحاد و استحکام امت مسلمہ اور آزادی فلسطین و کشمیر کیلئے خصوصی طور پر دعا کروائی۔ سیمینار میں تمام مسالک کے جید علمائے کرام و معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ساری اسلام دشمن قوتیں اسلام اور امت مسلمہ کو کمزور کرنے کیلیے متحد ہیں دور حاضر میں بالخصوص نوجوان نسل کی اصلاح و تربیت اور اسلام کی حقیقی روح بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں