سی ٹی ڈی کا بیسڈ آپریشن،89دہشت گرد گرفتار

لاہور (بیورو چیف)سی ٹی ڈی کے تین ماہ کے دوران پنجاب بھرمیں940انٹیلی جنس آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 55ارکان سمیت 89خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 89دہشتگرد گرفتار ہوئے،کارروائی کے دوران لاہور اورراولپنڈی سے 14،14 دہشتگردگرفتارکیے،فیصل آباد اوربہاولپور سے سات سات،جھنگ اورسرگودھا سے چھ چھ اورساہیوال سے 5دہشتگرد گرفتار ہوئے۔حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے4،گجرات سے 3، بہاولنگر سے 3دہشتگردوں کوگرفتارکیا،گرفتاردہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے55، داعش کے5 اور القاعدہ کے دو دو ملزمان شامل ہیں،دہشت گردوں کی شناخت اسحاق، شعیب، حمزہ، جاوید اقبال، اسحاق خان، زاہد، سہیل،اسد، طاہر،منیر وغیرہ کینام سے ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سیدھماکہ خیز مواد،موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی،دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ، تین ماہ میں 13521کومبنگ آپریشنز کے دوران 1131مشتبہ افراد گرفتارکیے،کومبنگ آپریشنزمیں 552692افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں