ماموں کانجن کے شہریوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں میسر ہورہی ہیں

ماموں کانجن (نامہ نگار)عائشہ عامر میموریل ہسپتال کی دوسری سالانہ پرو قار تقریب کا انقعاد کیا گیا تقریب میں۔وکلا۔صحافی برادری ۔ اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اچھی کار کردگی پر ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کو نقد ی کیش اور تعریفی ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق عائشہ عامر میموریل ہسپتال کے سی او رائے ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ کی سر پرستی میں عائشہ عامر میموریل ہسپتال کی دوسری شاندار سالانہ پر وقار تقریب کا انقعاد کلیانوالا روڈ مغل ویلی ماموں کانجن کیا گیا۔تقریب میں۔ وکلا۔ صحا فی برادری اساتذہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں عائشہ عامر میموریل ہسپتال کے سی او رائے ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ کی جانب سے اچھی کردگی پر ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو نقدی کیش اور تعریفی ایوارڈ دئیے گئے۔شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ان کے لواحقین کو نقدی کیش اور شیلڈ دی گئی ۔اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رائے ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ کا کہنا تھا کہ ماموں کانجن شہریوں کے لیے خوشی کی بات ہے کہ انکو 24گھنٹے علاج معا لجے کے لیے جدید مشنیری سے آراستہ اور معیاری ہسپتال مہیا ہوا جدید مشنیری سے آراستہ لوگوں کو اچھی صحت کے حوالے سے تمام سہولتیں میسر ہورہی ہیں ۔ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ کا کہنا تھاکہ 2سال میں ہسپتال میں 2لاکھ 75ہزار مریضوں کی خدمت کرچکے ہیں عوام کی سہولت کے لیے صحت کارڈ کا اجرا بھی کردیا جائے گا۔عائشہ عامر ٹرسٹ ہسپتال کا بھی آغاز کردیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں